ٹیسٹ فیل ہونے پر 5500لیٹرمضر صحت دودھ تلف کردیا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ مافیاکے خلاف کریک ڈاؤن۔۔!! قصور روڈپر پوری رات ناکہ بندی، 32ہزار 500 لیٹردودھ کی چیکنگ،5500لیٹرمضر صحت دودھ تلفدودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ہمارا ساتھ دیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹیملاوٹ مافیا کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔عرفان میمنلاہور29 فروری:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ مافیاکے خلاف کریک ڈاؤن۔۔۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے قصور روڈمصطفی آباد ٹول پلازہ پر پوری رات ناکہ بندی کی۔دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 32ہزار 500 لیٹردودھ کیے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 5500لیٹرمضر صحت دودھ تلف کردیا گیا۔ ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔ عرفان میمن نے واضح کیا کہ پنجاب بھر میں شہروں کے داخلی راستوں پرنا کہ بندی کر کے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے دودھ کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔ دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ہمارا ساتھ دیں۔ملاوٹ مافیا کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔                                       ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں