ہسپتالوں میں 38 مشتبہ مریض داخل ہوئے۔28 مریضوں کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے

صوبہ بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی مریض زیر علاج نہیں۔۔!!کورونا مانیٹرنگ روم پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے تازہ ترین صورت حال جاری کردی 4 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں موجود، ابھی تک کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹاب تک پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں داخل کسی بھی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ترجمانلاہور29فروری:کورونا وائرس کی گزشتہ شام 6 بجے تک کی جاری ہونے  رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں اس وقت 9مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔ کورونا مانیٹرنگ روم پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے تازہ ترین صورت حال جاری کی۔تفصیلات کے،طابق صوبہ بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس وقت 9 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں موجود ہیں۔اب تک صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ، تحصیل اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں 38 مشتبہ مریض داخل ہوئے۔28 مریضوں کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے کورونا مانیٹرنگ روم سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا کہ مختلف علاقوں سے سامنے آنیولے 9 مشتبہ مریض زیر نگرانی ہیں۔ ابھی تک کسی مریض میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں