عوام پر خاموشی سے غیر اعلانیہ مزید 200ارب کے ٹیکسز کا بوجھ ڈالاجا رہا ہے،پرویز ملک

 عوام پر خاموشی سے غیر اعلانیہ مزید 200ارب کے ٹیکسز کا بوجھ ڈالاجا رہا ہے،پرویز ملک حکومت IMFکے ہاتھوں آلہ کار بن گئی،  EFF پروگرام معاشی بہبود کیلئے نقصان دہ ہے،خواجہ عمران
                  لاہور(29فروری2020ء)پاکستان مسلم لیگ ن  لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ  عوام پر خاموشی سے غیر اعلانیہ مزید 200ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالاجا رہا ہے۔ حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان کو معاشی خود مختاری سے محروم کردیا ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں آلہ کار بن گئی ہے۔آئی ایم ایف کا ای ایف ایف پروگرام معاشی بہبود کیلئے نقصان دہ ہے۔نالائقوں کا ٹولہ عوام پر مسلط کردیا گیاہے، مہنگائی،بے روزگاری اور غربت اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے,پنجاب میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، میاں سلیم،جاوید اقبال، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکمران اپنی نااہلیاں اور ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں اور انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں،آٹا چینی سیکنڈل میں ملوث اے ٹی ایم مشینوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی بجائے مخالفین کو انتقامی کارراوئیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،سلیکٹڈ نیازی ہوش کے ناخن لیں، سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کرنے پر ہم قوم کو سچ بتانے سے باز نہیں آئیں گے، ملک میں گندم چینی بحران  کے ذمہ دار کرداروں کو عوام کے سامنے نے نقاب کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں