کے الیکٹرک پیر 2مارچ کی صبح 9سے شام 7بجے گھاروگرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمر کی مرمت کریگا-پانی احتیاط سے استعمال کریں

کے الیکٹرک پیر 2مارچ کی صبح 9بجے سے شام 7بجے تک اپنے گھاروگرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمر کی مرمت کرے گا ،اس دوران واٹربورڈ کے گھارو پمپنگ اسٹیشن نیواور اولڈکو بجلی کی فراہمی بند رہے گی ،بجلی کی بندش کے دوران پیر کی صبح 9بجے سے شام 7بجے تک گھارواولڈ اور نیوپمپنگ اسٹیشن سے لانڈھی ،کورنگی اور شاہ فیصل کالونی کو پانی کی فراہمی جزوی متاثر ہوگی جبکہ شہر کے دیگر تمام علاقوں کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی ،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے کلوژر کے دوران پانی کی فراہمی سے جزوی طور پر متاثر ہونے والے علاقو ں کے مکینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی زحمت سے بچنے کیلئے پانی کا ذخیرہ کرلیں اورپانی احتیاط سے استعمال کریں۔

کے الیکٹرک پیر 2مارچ کی صبح 9سے شام 7بجے گھاروگرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمر کی مرمت کریگا
اس دوران واٹربورڈ کے گھارو پمپنگ اسٹیشن نیواور اولڈکو بجلی کی فراہمی بند رہے گی
بجلی کی بندش سے لانڈھی ،کورنگی اور شاہ فیصل کالونی کو پانی کی فراہمی جزوی متاثر ہوگی
 شہر کے دیگر تمام علاقوں کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی
ان علاقو ں کے مکین زحمت سے بچنے کیلئے پانی کا ذخیرہ کرلیں،ایم ڈی واٹربورڈ
پانی احتیاط سے استعمال کریں،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان

ہینڈآو ¿ٹ نمبر((15-29-pro/kwsb/,02-20 رضوان حیدر  انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں