پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ

بورڈفلکن اور اعتماد گروپ کی کامیابی ، وسیم اقبال تین وکٹ اور 40 رنز کی آل راؤنڈکار کردا گی کا مظاہرہ مین آف دی میچ اپنے نام کیا
کراچی  : پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹریژری بلز نے بورڈفلکن کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ بورڈ فلکن کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ اسد سلیم نے خلق الزماں کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر گروپ چیف اسمائیل یوسف، انورفاروقی، محمدجاوید،ابوزر امرؤ، سلیم ولی اور دیگر موجو د تھے ۔ بورڈ فلکن کا ٹاس جیت کر کھیلنے کا فیصلہ انکے لئے علط ثابت ہوا اور9 وکٹوں کے نقصان پر مقرررہ اوور ز میں صرف 80 رنز اسکور کیا۔ سوائے سلمان سعید 33 رنز بناکر نمایا رہے۔جبکہ خلیق الزماں نے 11 رنز دیکر تین عامر خان نے 5 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ٹریژری بلز نے 4.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر با آسانی مطلوبہ حدف مکمل کیا۔

محمدحسن ڈار نے 47 رنز بنائے۔دوسرا میچ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پرا عتماد گروپ اور سی آئی بی جی واریرز کے درمیان کھیلاگیا، جس میں اعتماد گروپ نے یہ میچ 79 رنز سے جیت لیا،اس میچ میں سلمان حسین کاظمی نے وسیم اقبال جنہوں نے تین وکٹ اور 40 رنز کی آل راؤنڈکار کردا گی کا مظاہرہ کیامین آف دی میچ قرار دیا۔ اعتماد گروپ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوور میں 8 وکٹوں پر 172 رنز اسکور کیا۔ سعید جاوید نے 45 وسیم اقبال نے 40 اور محمد فرحان نے 22 رنز بنائے۔ جبکہ فہیم اکبر نے 36 رنز دیکر 4 رضا نجفی نے 38 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سی آئی بی جی واریرز کی ٹیم 15 ویں اوورز میں 93 رنز پر ڈھرہوگی۔ عزیر احمدصدیقی 36 رنز بنانے والے نمایا بٹسمین رہے جبکہ سید دانیال نقوی نے 18 رنز دیکر وسیم اقبال نے 20 رنز دیکر 3-3 کھلاڑیوں کو اور نادرخان نے 19 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اسکورر کے فرائض سید تیمور علی اور جیندافضال نے امپائرنگ کے شکیل احمد، فہیم بخاری، خالد محمود اور اعلے حیدر نے سرانجام دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں