PSL ترانہ کب ریلیز ہوگا؟ علی ظفر نے بتادیا

شائقین کرکٹ کے بےحد اصرار پر پی ایس ایل فائیو کا نیا ترانہ بنانے والے علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کی شام کو اپنا ترانہ ریلیز کریں گے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ’اپڈیٹ، ویڈیو آرہی ہے‘ کے عنوان سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ڈانس ویڈیوز کا انہیں بہت زبردست ردعمل ملا ۔
گلوکار نے بتایا کہ بڑی تعداد میں ویڈیوز موصول ہونے کی وجہ سے ان کا جی -میل اکاؤنٹ کریش ہوگیا ہے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے لوگوں نے انہیں اپنی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز بھیجیں
علی ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان تمام ویڈیوز کو ایک جگہ جمع کر کے ترانے میں شامل کرنا اصل امتحان جس کے لیے ان کے اسٹوڈیو میں ویڈیو ایڈیٹرز کام میں لگے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: علی ظفر کا PSL 5 کے گانے پر تنقید کا جواب

انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے کے لیے انہوں نے خود بھی دو دن شُوٹ کی، علی نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’بھائی پچھلے تین چار دن سے سویا نہیں ہے، پوری جان ماری ہے۔‘
علی ظفر کا ترانہ بنانے کے اعلان کے بعد سے ہی مداحوں کو ان کے ترانے کا بےصبری سے انتظار تھا تاہم اب علی ظفر نے اتوار کو گانا ریلیز کرنے کی نوید سنائی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں