علی عظمت بھی علی ظفر کے ترانے کا حصہ بننے کے خواہشمند

پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ پیش کرنے والے معروف گلوکار علی عظمت بھی اب علی ظفر کے ٹیلنٹ کو مان گئے ، اور اب انہوں نے بھی علی ظفر کے ڈانس اسٹیپس کو فالو کرتے ہوئے ان کے ترانے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے علی عظمت کا جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں دیا گیا ایک بیان شیئر کیا جس میں علی عظمت نے پی ایس ایل کے نئے ترانے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کا آفیشل ترانہ ’تیار ہیں‘ بنانے والے علی عظمت نے گانے کو زیادہ پزیرائی نہ ملنے کا الزام ساتھی فنکاروں پر یہ کہہ کر لگایا تھا کہ انہوں نے معاوضہ دے کر گانے کے خلاف مہم چلوائی ہے۔

علی عظمت کے اس بیان کو علی ظفر نے سنجیدگی سے لیا جس کے بعد سے دونوں میں گرما گرم بحث کا آغاز ہوگیا تھا۔

جشن کرکٹ میں علی عظمت نے علی ظفر کے ترانے پر مثبت بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود بھی علی ظفر کو ڈانس کی ویڈیو بناکر بھیجیں گے تاکہ وہ بھی ان کے ترانے میں شامل ہوں۔
اب علی ظفر نے اپنے ایک پیغام میں علی عظمت کو ٹیگ کرتے ہوئے یاد دہائنی کروائی ہے کہ وہ ان کی ویڈیو کا انتظار کر رہے ہیں۔

علی ظفر نے انہیں یہ بھی بتایا کہ وہ ترانہ اتوار کو ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، صرف آپ کا شُوٹ رہ گیا ہے۔

علی ظفر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ’مثبت پیغام پھیلانے اور نفرت سے گریز کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں