احد اور سجل نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو شادی پر بلا لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے پاکستان میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھا درناکس کو اپنی شادی کی دعوت دے دی
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھا درناکس کی جانب سے سجل اور احد سے ملاقات کی تصویریں شیئر کی گئیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں جوڑے سے مل کر بہت خوشی ہوئی
واضح رہے کہ احد اور سجل نے اپنی شادی کی تاریخ کو خفیہ رکھا ہوا ہے، گزشتہ دنوں ان کی ڈھولکی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی۔

مذکورہ تصویر سے احد اور سجل کے مداح قیاس کررہے تھے کہ دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں