علی ظفر نے PSL ترانے کی پہلی جھلک جاری کردی

اکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کا نیا ترانہ اتوار کی شام کو ریلیز کرنے والے علی ظفر نے مداحوں کے لیے ترانے کی تصویری جھلک جاری کردی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے ترانے کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ لو فرسٹ لُک پھینکا۔‘

ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’بھائی حاضر ہے‘ بھی لکھا
علی ظفر کی جانب سے شیئر کردہ پہلی جھلک کے مطابق ترانے کا عنوان ’میلہ لُوٹ لیا‘ ہے۔

ریلیز ہونے سے قبل ہی علی ظفر نے اپنا یہ ترانہ مداحوں کے نام کردیا۔
اس سے قبل علی ظفر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ انہوں نے اس ترانے کو بنانے میں بہت محنت کی ہے، علی ظفر کا کہنا تھا کہ وہ یہ گانا اتوار کی شام کو ریلیز کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں