پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز اپنا لگاتار تیسرا میچ بھی ہار گئی، ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں پشاور زلمی نے16رنز سے فتح سمیٹ لی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 133 رنز کے ہدف کے تعاقب کا آغاز لاہور قلندرز نے اچھے طریقے سے کیا، اوپنرز نے ٹیم کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کرس لائن30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سمت پٹیل 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد لاہور قلندرز ڈگمگا سی گئی اور اس کی وکٹیں جلدی جلدی گرتی رہیں اور پوری ٹیم 6وکٹ پر 116 رنز ہی بنا سکی۔

بارش کے باعث پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا یہ میچ 12،12 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر لاہور قلندرز نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 132 رنز بنائے تھے۔

پشاور زلمی کے ٹام بینٹن اور حیدر علی نے 34،34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں