اسٹین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے ڈیل اسٹین کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

ڈیل اسٹین پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں، وہ پی ایس ایل فائیو کے ابتدائی میچز کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹین کی شمولیت سے ٹیم کا بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہوگا۔

ڈیل اسٹین کے علاوہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور عمران طاہر پہلے ہی پی ایس ایل میں موجود ڈیگر ٹیموں سے منسلک ہیں اور اپنی شاندار کارکردگی کے جوہر دکھا کر اپنی فرنچائز ٹیم کو فتح دلو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیل اسٹین کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوورسیز پلیئرز میں لیوک رونکی، ڈیوڈ میلان، کولن انگرام، فلپ سالٹ اور کولن منرو کی خدمات حاصل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں