محمد وسیم یورپین چیمپئن سے فائٹ کیلئے تیار

پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم اپنی اگلی فائٹ میں 28 مارچ کو سابق یورپین چیمپئن ریان فراگ سے مقابلہ کریں گے۔

باکسر محمد وسیم کیریئر کے 11 میں سے 10 مقابلوں میں فاتح رہے ہیں، وہ اپنے حریف باکسروں کو 7 بار ناک آؤٹ کر چکے ہیں۔

محمد وسیم نے اپنی آخری فائٹ میں میکسیکن حریف گنیگن لوپیز کو شکست دی تھی۔

دوسری جانب ریان فراگ 24 فائٹس میں سے 20 میں کامیاب رہے ہیں، وہ 5 مرتبہ حریف باکسروں کو ناک آؤٹ کرچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں