کوئٹہ کو ملتان کیخلاف جیت کیلئے 200 رنز درکار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے روسو کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ملتان کی جانب سے روسو نے پی اسی ایل کی تیز ترین سنچری اسکور کی، وہ 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ شان مسعود نے 46 رنز کی اننگ کھیلی۔

اس سے قبل میچ میں ملتان نے کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس ہار جانے سے فرق نہیں پڑا ہے کیونکہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، احمد شہزاد کی جگہ احسن علی ٹیم میں شامل ہیں، جبکہ ملز کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ انور علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سرِفہرست ٹیم ہے، جبکہ کوئٹہ گليڈی ايٹرز کا دوسرا نمبر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں