کل جسے ریلو کٹا کہا، آج اسی کو اعزازی شہریت دے رہے ہیں، مشاہداللّٰہ

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللّٰہ خان نے کہا ہے کہ کل عمران خان نے جسے ریلو کٹا کہا، آج اسی کو اعزازی شہریت دے رہےہیں۔
مشاہداللّٰہ خان نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے، ڈیرن سیمی کی بہت خدمات ہیں اور انہیں اعزاز دینا بھی چاہیے۔
ن لیگی سینیٹر نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بولنے سے پہلے تولنا چاہیے۔
 واضح رہے کہ 23 مارچ کو ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے گی، جس کے بعد وہ پاکستانی شہری بھی کہلائے جائیں گے۔
حکومت پاکستان نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیرن سیمی کو صدر مملکت 23 مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز دیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ  صدر مملکت عارف علوی 23 مارچ کو ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ اور پاکستان کی اعزازی شہریت دیں گے، یہ فیصلہ ڈیرن سیمی کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں