منڈی بہاء الدین کیلئے اعزاز، کیپٹن (ر) تیمور مرزا (ڈائریکٹر انڈس رائس ملز) کیلئے گروئنگ ایکسپوٹر کیٹیگری ایوارڈ

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ستائیس فروری کو پی سی ہوٹل لاہور میں ایکسپورٹ اپریسی ایشن ایوارڈ (Appreciation Award) کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ایرانی قونصلیٹ جنرل رضا نازری تھے۔ اُنھوں نے ایکسپورٹ میں اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے والوں میں ایوارڈتقسیم کئے۔ منڈی بہاء الدین سے تعلق رکھنے والے کیپٹن (ر) تیمور مرزا (ڈائریکٹر انڈس رائس ملز) نے گروئنگ ایکسپورٹرز کی کیٹیگری میں گورنر پنجاب سے ایوارڈ وصول کیا جو یقینا ہمارے ضلع بھر کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ کیپٹن (ر) تیمور مرزا نے جیوے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے اِس عزم کا اظہار کیا کہ ہم رائس کی ایکسپورٹ کو مزید بڑھانے میں اپنی بھرپور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اور پاکستان کیلئے قیمتی زرِ مبادلہ لانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔                                  اُنھوں نے مزید بتایا کہ دبئی میں گلف فوڈ ایکسپو2020 میں بھی ہم نے حصہ لیا۔ ہمارا اسٹال بہت کامیاب رہا لوگوں نے ہمارے رائس کی کوالٹی کو بہت پسند کیا۔ اِس طرح کی ایکسپوز سے بزنس کے مواقعے بڑھتے ہیں آپ کو مختلف ممالک سے آئے ہوئے بزنس مین سے ملنے کا موقع ملتا ہے اور دُنیا میں ہونے والی ترقی کا بھی علم ہوتا ہے۔ اِس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے موقعوں کو ضائع نہ کیا جائے بلکہ اِن سے بھرپور فائدہ اُٹھایا جائے۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں