کرونا وائرس کے پھیلاو کا ممکنہ خطرہ: ہمدرد یونی ورسٹی کی ۲۴ویں سالانہ کنوکیشن معطل۔

کرونا وائرس کے پھیلاو کا ممکنہ خطرہ: ہمدرد یونی ورسٹی کی ۲۴ویں سالانہ کنوکیشن معطل۔ کراچی، ۲۷ فروری ۲۰۲۰ (پریس ریلیز): ہمدرد یونی ورسٹی نے حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات پر ۲۹ فروری ۲۰۲۰ کو ہونے والی ۲۴ویں کنوکیشن معطل کردی ہے جو مدینۃ الحکمہ میں منعقد کی جانی تھی۔ ہمدرد یونی ورسٹی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد کنوکیشن میں شریک ہونے والے معزز مہمانان اور دیگر شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اگلی تاریخ کا اعلان حالات کا بہ غور جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں