تمام انٹراسٹی بس مالکان کومسافروں سے شناختی کارڈ لیکر اور کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ جاری کرنے کا حکم

 
 
سندھ حکومت کا تمام انٹراسٹی بس مالکان کومسافروں سے شناختیکارڈ لیکر اور کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ جاری کرنے کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا تمام انٹراسٹی بس مالکانکومسافروں سے شناختی کارڈ لیکر اور کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے.وزیرٹرانسپورٹسندھ اویس شاہ نے سہراب گوٹھ نیو بس ٹرمینل کے دورے کے دوران مزید کہا کہٹرانسپورٹرز کو مسافروں سے شناختی کارڈ لیکر اور کمپیو ٹرائزڈ ٹکٹ جاری کرنے کےاحکا مات دے دیے ہیں, مسافروں کی سہولیات کے لیے نیاں بس اڈا قائم کیاگیا ہے, جہاں ہر سہولت موجود ہے.انہوں نے کہا کہ مسافروں سے اضافی کرایہ لینے والے انٹراسٹی بس مالکان کے خلاف کارروائی اور ان کے روٹپرمٹ منسوخ کی جائے گی, ٹرانسپورٹرز کو مسافروں پر سی سی ٹی وی کیمرا کے ذریعے نظررکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے.اویس شاہ نے بس ٹرمینل کے تمام بس اڈوں کے ٹکٹکاؤنٹرز اور سی سی ٹی مانیٹرروم کا بھی دورہ کیا.اس موقعے پر ٹرانسپورٹرز نے کہاکہ بیس سے زائد انٹرا سٹی بس مالکان نے ٹکٹ کمپیوٹرائزڈ کردی ہیں اور مزید کو حکمدیا گیا ہے کہ وہ بھی اس پر عمل کرین.

اپنا تبصرہ بھیجیں