نئی دہلی کے مناظر دل دہلادینے والے ہیں: شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات پر کہنا ہےکہ وہ نئی دہلی کی تصویر و ویڈیوز دیکھ کر شدید رنج میں مبتلا ہیں
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے نئی دہلی فسادات کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دہلی کی فوٹیجز میں نظر آنے والے حالات انتہائی دل دہلا دینے والے ہیں، انسانیت کو مذہب ، ذات پات سے قطع نظر سب پر غالب ہونا چاہیئے
واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انتہا پسند آپے سے باہر ہو گئے ہیں اور مسلم کش فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جاپہنچی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں