شہید بے نظیربھٹو ٹراما سینٹر کراچی، جدید طرز تعمیر اور بہترین طبی سہولتوں سے آراستہ

شہید بے نظیربھٹو ٹراما سینٹر کراچی ۔جدید طرز تعمیر اور بہترین طبی سہولتوں سے آراستہ ایک ایسا اسپتال ہے جہاں صرف شہرقائد ہی نہیں بلکہ پورے سندھ اور پورے ملک سے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ یہاں آنے والے مریضوں کا اسپتال کی انتظامیہ عمل اور طبی سہولتوں پر کتنا اعتماد ہے اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ برس سال 2019 میں ایک لاکھ 53 ہزار 186 مریضوں کا یہاں پر علاج کیا گیا ۔
ٹرامہ سینٹر کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر اعجاز عابدی کہتے ہیں کہ بنیادی طور پر یہ ایک ایمرجنسی سینٹر ہے جہاں پر تمام ایکسیڈنٹ ،گن شاٹ اور دیگر واقعات میں جتنے بھی زخمی لوگ ہیں ان کو لایا جاتا ہے اور علاج فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ یہاں پر روزانہ ساڑھے تین سو سے لے کر ساڑھے چار سو تک مریضوں کو لایا جاتا ہے املا ان مریضوں کو دیکھتا ہے بلڈنگ میں اوپر ہمارے اپنے آپریشن تھیٹر اور وارڈز ہیں جو سرجری اور کہیں نہیں ہوپاتی اس کے لئے بھی مریضوں کو ہمارے پاس لایا جاتا ہے مریضوں کے معنی آپریشنز ہو یا میجر آپریشنز ہو ں سب یہاں کامیابی سے کءیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئی سندھ کے احکامات کی روشنی میں یہاں پر ہونے والے تمام آپریشن بالکل مفت 8337 سرجیکل پروسیجرز سال 2019 میں کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں