واٹربورڈ کے ثاثہ جات کی شفافیت ،جانچ پڑتال اور انہیں نقائص سے ماروارکھنے کیلئے کمرشل آڈیٹرز کا تقررکردیا گیا ہے

کراچی (    )واٹربورڈ کے ثاثہ جات کی شفافیت ،جانچ پڑتال اور انہیں نقائص سے ماروارکھنے کیلئے کمرشل آڈیٹرز کا تقررکردیا گیا ہے ، واٹربورڈکے افسران وانجینئرخصوصاً شعبہ جات کے سربراہان آڈیٹرفرم سے بھرپورتعاون کریں ،شعبہ فنانس سمیت دیگر تمام شعبہ جات مطلوبہ دستاویزات اور معلومات آڈیٹرز کو فراہم کریں ،یہ بات ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ واٹربورڈکے اعلیٰ افسرا ن کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوںنے کہا کہ واٹربورڈ کا شمار ملک خصوصاً صوبہ کے بڑے اداروںمیں ہوتا ہے ، اس کے معاملات خصوصاًاثاثہ جات کاریکارڈ نہ صرف مرتب ہو بلکہ محفوظ بھی ہونا چاہئے اس ضمن میں جملہ قانونی تقاضو ں کو پورا کرنا بھی ناگزیر ہے ،اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ واٹربورڈکے امور، اثاثہ جات کی شفافیت اور انہیں نقائص سے ماروارکھنے کیلئے کمرشل آڈیٹرفرم کا تقررکردیا گیا ہے ،اس اقدام کے ادارے پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے ،واٹربورڈ کے تمام شعبہ جات کے سربراہاں آڈیٹرز سے تعاون کریں ان کو مطلوبہ معلومات ریکارڈ ودستاویزات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،مالی امور کی انجام دہی میں قواعدوقوانین کو ہر صوررت مدنظر رکھا جائے،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈکو ایک مثالی ادارہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ انتظامی نظم وضبط کے ساتھ مالی واثاثہ جاتی امور میں شفافیت کیلئے بروقت تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ،اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرایچ آرڈی اینڈ اے شعیب تغلق ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرفنانس وآرآر جی محمد ثاقب ، چیف انجینئرز سیوریج سلیم احمد ، چیف انجینئرواٹرغلام قادر عباس،چیف انجینئر بلک ظفر پلیجو ، چیف انجینئر آئی پی ڈی سلیم صدیقی ،چیف انجینئر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انتخاب احمد راجپوت،ڈائریکٹرپرسنل حشمت اللہ صدیقی،ڈائریکٹرفنانس اینڈ اکاو ¿نٹس تراب علی خان اور دیگر نے شرکت کی ۔
ہینڈآو ¿ٹ نمبر((14-28-pro/kwsb/,02-20 رضوان حیدر  انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں