پنڈی اسٹیڈیم میں اسپائیڈر کیمرے کی اجازت

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فائیو کے میچز میں منتظمین نے اسپائیڈر کیمرے کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کی بھرپور کوششوں کے بعد جمعرات کو پنڈی اسٹیڈیم اور اطراف کی فضاؤں میں پتنگ دکھائی نہیں دی۔

پنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف دفعہ 144 پر عمل درآمد کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کیا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں اسپائیڈر کمیرے کو چلانے والے غیر ملکی ماہرین شام تک پتنگوں کو فضا میں دیکھتے رہے۔ ایک دن پہلے آسمان پر پتنگیں ہی پتنگیں تھیں لیکن جمعرات کو حالات پر سکون رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں