راولپنڈی پی ایس ایل5، تیاریاں مکمل، ٹریفک پلان جاری

پاکستان سپر لیگ فائیو کے سلسلے میں راولپنڈی میں آج نواں میچ کھیلا جائے گا جس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل 5 کےمیچز کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف میں پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم جانے کے لیے نوازشریف پارک میں انٹری پوائنٹ بنایا گیا ہے جبکہ موٹرسائیکل کی پارکنگ یورالوجی سنٹر شمس آباد میں ہوگی
جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق کار پارکنگ شکرپڑیاں کے پاس کی جائے گی اور شائقین کواسٹیڈیم پہنچانے کے لیے 80 شٹل بسیں موجود ہیں، اسٹیڈیم روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم مین روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے جبکہ اس دوران مری روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 17 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں