مولانامتحرک، جلسے شروع کر دیے

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت جمعیت علمائے اسلام ف پھر متحرک ہو گئی ہے اور جلسوں کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق مولانا فضل الرحمن منگل کو سندھ لاڑکانہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام حکومت کے خلاف نئی تحریک کا معاملہ ہے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کل لاڑکانہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ 26 فروری کو پنو عاقل کا دورہ کریں گےاور 27 فروری کو کراچی میں جلسہ میں شرکت کریں گے مولانا فضل الرحمن 28 فروری کو ترنول میں اجتماع عام سے خطاب کریں گے 29 فروری کو جامعہ منظورالسلامیہ راولپنڈی میں اجتماع عام سے خطاب کریں گے۔

ترجمان کے مطابق حکومت کے خلاف باقاعدہ تحریک کا آغاز یکم مارچ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد سے ہوگا کنونشن سینٹر میں تحفظ ائین پاکستان کانفرنس منعقد ہوگی کنوینشن سینٹر میں منعقدہ تقریب سے مولانا فضل الرحمن، افتاب شیر پائو، خطاب کریں گےکنوینشن سینٹر میں منعقدہ تقریب میں محمود خان اچکزئی ، میر حاصل بزنجو، علامہ شاہ اویس نوارنی، پروفیسر ساجد میر بھی خطاب کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن 2 مارچ کو پشاور میں اپوزیشن کی چھ جماعتوں کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ میں شریک ہوں گے مولانا فضل الرحمن 6 مارچ کو ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے مولانا فضل الرحمن 8 مارچ کو بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے مولانا فضل الرحمن 14 مارچ کو اٹک میں اجتماع عام سے خطاب کریں گے 15 مارچ کو بھکر میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے 19 مارچ کو لاہور کے موچی گیٹ گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں