عوام نہ گھبرائے، ایران سے آنے والے شناخت ہوگئے ، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام نہ گھبرائیں پریشانی کی بات نہیں ہے، ایران سے آنے والے 1500 افراد کی شناخت ہوگئی ہے ، اب ان کی اسکریننگ کی جائے گی۔

کراچی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، وزیر صحت، وزیر بلدیات، مرتضیٰ وہاب، ڈی جی رینجرز و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اوجھا کیمپس، سول اسپتال، لیاری اسپتال، میرپورخاص سول اسپتال ،گمس سکھر، پمس نواب شاہ، لمس حیدرآباد، سی ایم سی ایچ لاڑکانہ میں آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت میں ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے۔

سیکریٹری صحت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ جو 28 لوگوں کا گروپ تھا اس کو نشاندہی کرلی گئی ہے اور ان کے ساتھ رابطہ بھی قائم ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ سفرکرنے والے 28 افرادکی بھی اسکریننگ کرنے کا کہا، سیکریٹری صحت نے بتایا کہ یہ تمام 28 لوگ خود بھی محکمہ صحت سے رابطے میں ہیں اور تعاون کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان افراد کی تمام تفصیلات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، متاثرہ افراد کو اگر اسپتال میں نہیں رکھ سکتے تو گھروں میں قرنطینہ میں رکھیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ ڈاکٹرز کو ویڈیو پیغام جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو اشیاء اسپتالوں کے لیے چاہیے اس کی فوری خریداری کی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران میں 2 فروری کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس سے متعلق ہنگامی اجلاس

کل کرونا وائرس کے 2 کیس سامنے آنے پر پریشانی ہوئی ہے، اس لیے اچانک اجلاس بلانا پڑا، مراد علی شاہ

کرونا وائرس ایک گلوبل مسئلہ بنتا جا رہا ہے، مراد علی شاہ

ہمیں اس کو روکنے کی اور اسکے لیے موثر تدابیر بنانا ہیں، مراد علی شاہ

اجلاس میں سیکریٹری صحت کی بریفنگ

کل دو کیسز آنے کے بعد اسکے فیملی ممبرز کو چیک کیا گیا، بریفنگ

دو فیملی ممبرز میں کرونا وائرس کے علامات نظر نہیں آئے، بریفنگ

اسکے باوجود بھی ہم نے انکو کورانٹین میں رکھا ہے، بریفنگ

اوجھا کیمپس ، سول اسپتال، لیاری اسپتال، میرپورخاص سول اسپتال، گمس سکھر، پمس نواب شاہ، لمس حیدرآباد، سی ایم سی ایچ لاڑکانہ میں آسولیٹڈ وارڈ بنائے گئے ہیں، بریفنگ

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت میں ایمرجنسی سیل قائم کی گئی ہے، بریفنگ

رابطہ نمبر99204405، 99203443-021 ہیں، بریفنگ

کرونا وائرس کے ساتھ جو 28 لوگوں کا گروپ تھا انکو تصدیق کیا ہے

6 گھنٹوں میں کرونا وائرس کی ٹیسٹ کا رزلٹ آجا تا ہے

اجلاس میں چیف سیکریٹری، وزیر صحت، وزیر بلدیات، مرتضیٰ وہاب، ڈی جی رینجرز، بریگیڈیئر عبدالسمیع کور کمانڈر5، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سروسز عامر محبوب، وی سی جے ایس ایم سی پروفیسر طارق رفیع اور ہیلتھ سروسز سے متعلقہ افسران کی شرکت

جن 28 لوگوں نے کرونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ سفر کیا ہے انکے ساتھ رابطہ ہوگیا ہے، سیکریٹری صحت

ان 28 کی بھی اسکریننگ کرنے کا وزیراعلیٰ سندھ کا فیصلہ

یہ تمام 28 لوگ خود بھی محکمہ صحت سے رابطہ میں ہیں اور تعاون کررہے ہیں، سیکریٹری صحت

جو اشیاء اسپتالوں کیلیے چاہیں اسکی فوری خریداری کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ صحت کو ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کیلیے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی

ایران میں فروری 2 کو کرونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی، اجلاس میں آگاہی

اپنا تبصرہ بھیجیں