ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے تماشائیوں سے بھرے ہوئے میدان میں باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق چمپیئن پشاور زلمی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے کپتان کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہد آفریدی کے عمدہ کیچ نے ٹام بینٹن کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

کامران اکمل نے اپنی عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے چند اچھے شاٹس کھیل کر حیدر علی کے ہمراہ اسکور کو 35تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر وہ 15رنز بنانے کے بعد سہیل تنویر کا نشانہ بن گئے۔

تاہم چھٹے اوور کا آغاز پشاور زلمی کے لیے تباہ کن ثابت ہوا اور محمد الیاس نے پہلی گیند پر شعیب ملک کو وکٹوں کے عقب میں کیچ کرانے کے ایک گیند بعد ہی لیام لیونگسٹن کو بھی وکٹ کیپر ذیشان اشرف کی مدد سے قابو کر لیا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں