نیشنل بچت پروگرام میں بڑا فراڈ سامنے آ گیا

افسران غریب عوام کی جمع پونجھی ہڑپ کر گئے۔ ایف آئی اے نے قومی بچت کے 3 افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ افسران نے جعلی دستخطوں کے ذریعے غریب عوام کے 2 کروڑ سے زائد نکلوائے ایف آئی آر۔ کلائنٹس کے دستخط نئے سرٹیفیکٹ جاری کرنے کے نام پر بھی لئے جاتے رہے۔ نیشنل قومی بچت پروگرام نے ابتدائی محکمانہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرایا۔ کیشیئر جنید احمد اور گن مین محمد جنید نے فرحت پاشا نامی کلائنٹ کے جعلی دستخط کئے ، ایف آئی آر۔ سجاد احمد اور طارق نیازی نامی افسران بھی ایف آئی آرمیں ملزم نامزد۔ مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں