گورنر سندھ عمران اسماعیل کی لیڈیز فنڈز کی جانب سے خواتین کے پہلے براق سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت

 گورنر سندھ عمران اسماعیل کی لیڈیز فنڈز کی جانب سے خواتین کے پہلے براق سینٹر کے افتتاحی تقریب میں شرکت ۔  اس موقع پر جرمنی کے قونصل جنرل Eugen Wollfarth ، داﺅد گلوبل فاﺅنڈیشن و لیڈیز فنڈ کی صدر تارا عذرا داﺅد بھی موجود تھیں ۔  اس موقع پر گورنر سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی لحاظ سے مردوں سے کم نہیں بلکہ وہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔   وفاقی حکومت خواتین کو آگے بڑھنے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے ۔   اس ضمن میں موبائل ایپلیکیشن “بیٹی” کے اجراءکے ذریعہ وہ خود کو ہراساں کئے جانے کی شکایات بھی درج کرواسکتی ہیں۔

 یہ سینٹر خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک قدم ہے ۔  یہ اپنی نوعیت کا ملک بھر میں پہلا سینٹر ہے جس کے لئے لیڈیز فنڈ اور داﺅد گلوبل فاﺅنڈیشن مبارکباد کے مستحق ہیں۔  اس سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات دیکھ کر بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں ۔ گورنر سندھ ۔تارا عذرا داﺅد نے اپنے خطاب میں کہا کہ   اس سینٹر کا لوگو اورتھیم بھی ہماری روایات کے امین ہیں،  براق سینٹر دراصل خواتین کے اندر موجود توانائی کے اظہار کا پلیٹ فارم ہے۔ جرمن قونصل جنرل Eugen Wollfarth نے کہا کہ جرمن قونصل خانہ لیڈیز فنڈز سے تعاون جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں