فارنزک سائنس اور اسکے تحت تحقیقات کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے سی پی او میں اعلیٰ سطحی ویڈیو لنک اجلاس

کراچی : آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام  نے فارنزک سائنس اور اسکے تحت تحقیقات کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے سی پی او میں اعلیٰ سطحی ویڈیو لنک اجلاس کیصدارت کی۔ اے آئی جی فارنزک ڈویژن سندھ مقدس حیدر نے کرائم سین اور کرائم سین کو محفوظ بنانا اور اکٹھا شواہد میں فارنزک سائنس کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ کا بڑا اقدام۔ کراچی میں کامیابی کے بعد سندھ بھر کے دیگر تمام اضلاع میں کرائم سین یونٹ کی باقاعدہ تشکیل دینے کا فیصلہ اور احکامات۔ مختلف نوعیت کے جرائم میں کرائم سین یونٹ کراچی کی بہترین اور عمدہ کارکردگی پر آئی جی سندھ کی جانب سے اے آئی جی فارنزک اور انکی ٹیم کو شاباش۔ کرائم سین یونٹ پر ضروری پولیس کاروائی کے دوران صحافی حضرات اور شہریوں کا تعاون قابل ستائش ہے۔آئی جی سندھ جرائم کی تحقیق اور تفتیش میں کرائم سین اور شواہد کو محفوظ بناکر اکٹھا کرنا انتہائی اہم عمل ہے۔ڈاکٹرسید کلیم امام۔ صحافی حضرات کے لئے کرائم سین اور اسے محفوظ بنانیکے لئے سندھ پولیس باقاعدہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔آئی جی سندھ


اپنا تبصرہ بھیجیں