کوئٹہ : وفاقی وزیر صحت ظفر مرزا کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر صحت ظفر مرزانے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ آنے کی وجہ ہمسایہ ملک ایران میں کرونا وائرس پھیلنا ہے، 500 طالب علم قم شہر میں موجود ہیں، ہمارے ہزاروں زائرین ایران جاتے ہیں، ہمارے تمام ائیرپورٹس سمیت راستے پر سکریننگ کا عمل بہتر کرنے کی ضرورت ہے،سکریننگ بہتر ہونے سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے ،چین اور ایران سمیت 30 ممالک میں کرونا وائرس کے متاثرین موجود ہیں،آج وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی ہے ،میں اور میری ٹیم کل تفتان جائیں گے،تفتان جا کر جائزہ لیں گے کہ ہمارے حفاظتی اقدامات کس طرح کے ہیں ،

تفتان جا کر دیکھیں گے کہ  حفاظتی اقدامات میں کیا کمی ہے،جاکر دیکھیں گے سکریننگ میں کیسے بہتری لائی جا سکتی ہے ،افغانستان میں کرونا وائرس کا مریض رپورٹ ہوا ہے ،پاک افغان سرحد چمن میں بھی حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، ائیرپورٹس پر سکریننگ کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے ، صوبائی حکومت ائیرپورٹس پر سکریننگ کر رہی ہے جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں،مارکیٹ میں حفاظتی ماسک کی قلت کا نوٹس لیا ہے،پاکستان سے ماسک لیجانے پر پابندی عائد کر دی ہے ،انٹری پوائنٹ مظبوط کرنے کے بعد ایران سے آنے والے زائرین کو آنے کی اجازت دی جائے گی، ایران کرونا وائرس پھیلنے کے دن سے آج تک اقدامات کر رہے ہیں ،صوبائی خزانہ ظہور بلیدی،ایران سے ملحقہ علاقوں میں آمد رفت روک دی گئی ہے، ظہور بلیدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں