این ایف ای ایچ کے صدر محمد نعیم قریشی ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات 2020 کے کنوینئر مقرر

ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا
کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے نومنتخب صدر میاں انجم نثار نے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر محمد نعیم قریشی کو ایف پی سی سی آئی کی سینڑل کمیٹی برائے ماحولیات 2020 کا کنوینر مقر ر کردیا۔محمد نعیم قریشی کو انکی ماحولیاتی خدمات کے اعتراف میں اس کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔محمد نعیم قریشی کا ملک میں ماحولیاتی آلودگی کے حاتمے کو حوالے سے کافی جد و جہد کر رہے ہیں اس سلسلے میں کئی سیمنارز، آگاہی پروگرام، شجر کاری و دیگر کام کر رہے ہیں۔اس کمیٹی کا ہر تین ماہ بعد اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں کمیٹی ممبران ملک میں ماحولیات میں بہتری کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔کمیٹی صنعتوں کے مالکان، تاجروں کے مسائل بھی سنے گی اور ان کے مسائل کے حل کی تلاش کیلئے تجاویز بھی دی جائیں گی۔اس کمیٹی میں ماحولیاتی ماہرین، سائنسدان، تحقیقی ماہرین کو شامل کیا جائے گا تاکہ ملک کے ماحولیاتی مسائل کے عملی حل کو تلاش کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں