ماہرہ خان کو خودکشی نہ کرنے کا مشورہ

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین ماہرہ خان کے مداح حالیہ ٹویٹ پر تذبذب کا شکار ہوگئے۔
ماہرہ خان نے رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے شاعری کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ’زندگی‘ کے موضوع پر آزاد نظم کے کچھ اشعار ٹویٹ کیے۔
زندگی کے نشیب و فراز کے حوالے سے ماہرہ خان نے لکھا کہ
زندگی ۔۔۔
رکتی ہوئی۔۔۔
سمٹی ہوئی۔۔۔۔
الجھی ہوئی۔۔۔
تھکتی ہوئی ۔۔۔
زندگی۔۔۔
ماہرہ خان کی شاعری مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی اور دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے 4 ہزار سے زائد صارفین نے پسند جبکہ چار سو سے زائد نے اسے ری ٹویٹ کیا۔ماہرہ خان کے شاعرانہ ٹویٹ پر مداحوں نے بھی زندگی سے متعلق اشعار لکھ کر بھیجے۔ اداکارہ کو مداحوں نے حوصلہ دینے کی کوشش کی جبکہ ایک صارف نے شہزاد نے انہیں خودکشی نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں