وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد میں استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا
پاکستان جو ایک عرصے سے کہتا چلا آ رہا ہے کہ بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں

گذشتہ دو روز سے دہلی میں دس سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں عمارتوں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے پیٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کو جلایا جا رہا ہے

دنیا کو اس صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہئے

صدر ٹرمپ نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ عمران خان میرے دوست ہیں اور پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے دہشت گردی کو شکست دی ہے

صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم سے بات کی ہے

مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور دنیا بھر کے رد عمل کو پیش نظر رکھتے ہوئے، صدر ٹرمپ کی طرف سے بار دگر ثالثی کی پیش کش، بھارتی بیانیے کی نفی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں