ایشیا الیون بمقابلہ ورلڈ الیون، پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمٰن کے 100ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں شیڈول 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ‘ایشیا الیون’ کا اعلان کردیا گیا جس میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے ‘ورلڈ الیون’ اور ‘ایشیا الیون’ کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔

ڈھاکا میں 21 اور 22 مارچ کو شیڈول دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے ویرات کوہلی، کرس گیل، فاف ڈیوپلیسی اور جونی بیئراسٹو سمیت مشہور کھلاڑیوں پر مشتمل دونوں ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں