جنوبی افریقا کے پیٹرول اسٹیشن پر دریائی گھوڑے کا مٹرگشت

جنوبی افریقا کے پیٹرول اسٹیشن پر گشت کرتے دریائی گھوڑے نے دلچسپ صورتحال پیدا کردی جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

یہ مناظر اس وقت دیکھے گئے جب ایک دریائی گھوڑا سڑک پر چہل قدمی کرتے ہوئے ایک پیٹرول اسٹیشن پر آگیا اور ادھر ادھر گھومتا رہا۔
یوں آزادی سے گھومتے بھاری بھرکم دریائی گھوڑے کو دیکھ کر کچھ لوگ خوفزدہ بھی ہوئے جبکہ کچھ لوگ دلچسپی سے دریائی گھوڑے کو دیکھنے لگے اور اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز بنانے لگے۔

رپورٹ کے مطابق دریائی گھوڑا چڑیا گھر سے فرار ہو کر سڑک پر نکل آیا تھا جسے پولیس نے پکڑ کر چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں