دنیا کا معمر ترین شخص چل بسا

معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے جاپانی شہری 112 سال کی عمر میں چل بسے
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے جاپان کے معمر ترین شخص چیٹیسو واتانابے کو رواں ماہ 12 فروری کو دنیا کا سب سے بوڑھا شخص ہونے پر سرٹیفکیٹ دیا تھا۔

واتانابے کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم ایک مقامی اخبار نے اہل خانہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چند روز قبل ہی سے انہیں کھانے پینے میں دشواری کا سامنا تھا اور وہ موسمی بخار میں مبتلا ہوگئے تھے۔ ان کا علاج کرایا گیا لیکن افاقہ نہ ہوسکا۔

اخبار کے مطابق واتانابے کے پانچ بچے، 12 پوتے پوتیاں، 16 پر پوتے جبکہ ایک پر پوتے کا بیٹا بھی ہے۔

واتانابے 1907 میں پیدا ہوئے اور 18 سال انہوں نے تائیوان میں کام کیا، اس کے بعد جاپان کے شہر نگاتا واپس آکر ریٹائر ہونے تک سرکاری ملازمت کی۔

اپنے ایک انٹرویو میں واتانابے نے کہا تھا کہ ان کی طویل عمری کا راز ہر وقت مسکراتے رہنے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں