پی ایس ایل، غیر ملکی کرکٹرز کی آؤٹنگ اور دیسی ڈنر

پاکستان سپر لیگ فائیو کے لیے پاکستان میں موجود مختلف ٹیموں کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے آؤٹنگ سمیت دیسی ڈنر کیا۔

پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹیموں کے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے کراچی میں آوٹنگ کی، پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے مقامی ریستوران میں باربی کیو ڈنر کیا جبکہ کیمرون ڈیلپورٹ، عماد وسیم، بابر اعظم، چیڈوک والٹن اور دیگر نے کلفٹن میں باربی کیو ڈنر کیا
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن اور لیام لیونگٹسن نے پاکستانی کھانوں کو خوب انجوائے کیا۔

پی اس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈز کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے مشہور ریسٹورانٹ میں ڈنر انجوئے کیا، سعید اجمل ، فل سالٹ، لیوک رونکی ، کولن انگرم ، رومان رئیس اور دیگر نے سیدپور ویلج کے قریب مشہور ریسٹورانٹ میں مزیدار کھانوں محظوظ ہوئے
ملتان میں موجود پشاور زلمی ٹیم کے لیے ملتان میں اسپیشل ٹیم ڈنر کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس دوران پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی روایتی دیسی پکوان ’دم پخت‘ اور ڈیرہ اسماعیل خان کی مشہور ڈش ’ پیندا ‘ سے تواضع کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں