علی ظفر نےPSL ترانےکے ڈانس اسٹیپس جاری کر دیے

مداحوں کی پُرزور فرمائش پر پی ایس ایل کے رواں سیزن کے لیے گانا بنانے والے علی ظفر نے ترانے کی ویڈیو کے لیے ڈانس اسٹیپس جاری کردیئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے ایک پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ پی ایس ایل5 کا ترانہ تیار ہوگیا ہے آپ کے پاس بھی موقع ہے کہ آپ اس گانے میں شامل ہوسکتے ہیں اور اسٹار بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے سوال کیا تھا کہ ڈانس کر لیتے ہیں آپ؟

علی ظفر کے ڈانس اسٹیپس کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین میں بے حد مقبول ہورہی ہے اور سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

’بھائی حاضر ہے‘اس وقت زبان زد عام ہے اور پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز پر موجود ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں