امریکا، فرانس اور کینیڈا کے ماہرین نے معاشیات کا نوبیل انعام جیت لیا

نوبیل کمیٹی نے معاشیات کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا۔

سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس نے اکنامک نوبیل انعام امریکا، فرانس اور کینیڈا کے ماہرین معاشیات کو مشترکہ طور پر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ان میں اسرائیلی نژاد امریکی جوئل موکیر، فرانسیسی فلپ ایگیون اور کینیڈین پیٹر ہووٹ شامل ہیں۔

https://x.com/NobelPrize/status/1977672594330435860?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1977672594330435860%7Ctwgr%5E729308ac2e6cd02a05cf3987ec0f8fefffe9c724%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1519125

معاشیات کا نوبیل انعام پائیدار اقتصادی ترقی اور ٹیکنالوجی کے اثرات پر کام کرنے پر دیا گیا۔

جوئل موکیر، فلیپ ایگیون اور پیٹر ہووٹ نے اختراع پر مبنی معاشی ترقی (innovation-driven growth) کے تصور کو واضح کیا تھا۔

جوئل موکیر امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، فلیپ ایگیون فرانس کے کالج دی فرانس اور INSEAD سے وابستہ ہیں، جبکہ پیٹر ہووٹ امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔