
#رحمان_بابا_ایکسپریس میں بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف ڈی سی او پشاور کی موثر کارروائی بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کیے
( پشاور) #ڈویژنل_سپرنٹنڈنٹ_ریلوے #پشاور #فرمان_غنی کی خصوصی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او) ڈاکٹر عابدہ مریم لودھی نے ٹکٹ چیکنگ سٹاف کے ہمراہ #پشاور تا #کراچی چلنے والی #رحمان_بابا_ایکسپریس میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران متعدد مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے جن پر پاکستان ریلویز کے قوانین کے تحت بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ اس مہم کے نتیجے میں مجموعی طور پر 1,50,000 روپے ٹکٹ اور جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے
ڈی سی او ڈاکٹر #عابدہ_مریم لودھی کا کہنا تھا کہ بغیر ٹکٹ سفر نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ یہ قومی ادارے کے مالی وسائل کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مسلسل کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور کسی کو بھی بغیر ٹکٹ سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور فرمان غنی نے ڈی سی او اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کارروائیاں نہ صرف ریلوے کے آمدن میں اضافے کا باعث بنیں گی بلکہ اس سے بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔
#DCO #Peshawar_Division
#Surprise #Chacking
#Rehman_Baba_Expess
#PR #PakRailways
#PakistanRailways ( #Peshawar Division )























