کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کل پیر 13 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے
پانچ سال یا اس سے کم عمر کے 27 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
کراچی انتظامیہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور محکمہ صحت کے افسران متحرک ہیں۔
۔ کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد۔ انتظامات کا جائزہ لیا گیا
تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر ز کی بریفنگ
۔ ہر بچہ کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے کمشنر کراچی سید حسن نقوی
انکار کرنے والے بچوں کی ویکسینیشن پر توجہ دی جائے کمشنر کراچی کی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت
افسران پولیو ٹیمیں سب مل کر قومی خدمت کے جذبے سے کام کریں کمشنر کراچی سید حسن نقوی
۔ مئیر کراچی کے ساتھ علما کرام سے کمشنر کراچی کی ملاقات۔علما کرام اور مذہبی رہنما تعاون کررہے ہیں۔ کمشنر کراچی
جامعہ بنوریہ کا دورہ۔ مفتی نعمان نعیم نے مئیر اور کمشنر کے ہمراہ پولیو کے قطرے پلاے
کراچی(۔ )۔ کراچی میں انسداد پولیو مہم پیر 13 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انتظامات کا جایزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیولنگ کے ذریعے شرکت کی۔کمشنرکراچی ٹاسک فورس کے کوآرڈینیٹر سعود یعقوب اورڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے کمشنر کو انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی بتا یا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کمشنر نے تمام افسران اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ قومی جذبہ سے کام کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم پر عملدرآمد کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ عملہ اور معاونین کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے بتایا گیا کہ مہم میں پانچ سال تک کے 27 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا ئیں گے۔ فیصلہ کیا گیا کہ انکار کرنے والے 34 ہزار بچوں پر خصوصی توجہ دی جاے گی۔ فیصلہ کیا گیا کہ جن علاقوں میں ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں ان پر بھی خصوصی توجہ دی جاے گی اجلاس کو بتایا گیا کہ انکار کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کی نشاندھی کر لی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنرز کو زمہ داری دی گئی ہے کہ وہ علاقہ کے معززین اور خواتین پولیو رضاکاروں کے ہمراہ خود والدین سے ملیں گے اپنے اپنے سب ڈویژن کے انکاری اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی زمہ داری پوری کریں گے کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں تاکہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکیں کمشنر نے رائے عامہ کے ماہرین علما کرام،اساتذہ ہر طبقہ کے رائے عامہ کے ماہرین سے اپیل کی وہ تعاون کریں کمشنرنے افسران کو ہدایت کی کہ وہ قومی مقصد سمجھ کر فرائض انجام دیں یقینی بنائیں بچوں کو سو فیصد قطرے پلانے کا ہدف حاصل ہو تاکہ ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کی حکومت کی کوششیں بار آور ہوں اور ملک کو جلد از جلد پولیو سے پاک کیا جا سکے فیصلہ کیا گیا کہ جن علاقوں سے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں ان پر بھی خصوصی توجہ دی جاے گی ۔تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی چکورا نالہ راشد منہاس سہراب گوٹھ خاموش گوٹھ ایم خان کالونی اورنگی نالہ بختاور گوٹھ کورنگی نالہ حاجی مراد گوٹھ ہجرت کالونی اور منظور کالونی میں لئے گئے گیارہ نمونے مثبت آئے ہیں۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ان علاقوں میں خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز ان علاقوں کے منتخب اراکین اور معززین اور مزہبی رہنماؤں سے مدد لیں گے یقینی بنائیں گے کہ ان علاقوں میں سو فیصد کوریج ہو ۔ دریں اثنا کمشنر نے ہفتہ کو مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ جامعہ بنوریہ کا دورہ کیا اور جامعہ کے چانسلر مفتی نعمان نعیم دیگر علما کرام دینی علوم کے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی ان سے خطاب کیا اس موقع پر مفتی نعمان نعیم مئیر کراچی اور کمشنر کراچی نے جامعہ بنوریہ کے اساتذہ کے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ بعد ازاں مئیر کراچی اور کمشنر کراچی نے کمشنر کراچی کے دفتر میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام اور مذہبی رہنماوں سے ملاقات کی۔ علما کرام نے جامعہ بنوریہ اور کمشنر کراچی کے دفتر میں یقین دلایا کہ وہ پولیو کے قطروں کو جائز سمجھتے ہیں ان کے خیال میں پولیو کے قطرے بچوں کے پولیو سے محفوظ کرنے کے لئے ہیں اور یہ بات شریعت کے خلاف بات نہیں بچوں کے مستقبل اور ان کی حفاظت کے لئے والدین کو چاہیئے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں























