
جی ٹی وی نیوز کی نامور اینکر پرسن تنزیلہ مظہر کے اعزاز میں شاندار برنچ تقریب
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی باوقار، باکمال اور سچائی کی علمبردار کرنٹ افیئرز اینکر محترمہ تنزلہ مظہر کے اعزاز میں کراچی جمخانہ کے خوبصورت جاسمین ہال میں ایک پُر وقار برنچ کا اہتمام کیا گیا۔
تنزیلہ مظہر کا شمار ان اینکرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کرنٹ افیئرز کی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائی —


ان کا اندازِ گفتگو، سوالوں میں دلیل، اور ہمیشہ سچائی، دیانت اور بے باکی کے ساتھ بات کرنے کا منفرد انداز انہیں پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں مقام دلاتا ہے۔
وہ سیاست ہو یا سماج، معیشت ہو یا عالمی امور — تنزلہ مظہر ہمیشہ دلیل، تحقیق اور وقار کے ساتھ اپنی بات رکھتی ہیں، یہی ان کی صحافت کا اصل حسن ہے۔
اس موقع پر معزز شخصیات عبدالسلام دادا بھائی، شوکت علی خان ملکانی، نسیم احمد بھٹو، محمد شاہد اور حمید بھٹو اور بینظیر بھٹو سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر محترمہ تنزیلہ مظہر اور ان کے شوہرِ محترم کو بطورِ خلوص و محبت سندھ کی روایتی لنگی پیش کی گئی، جو سندھ کی مہمان نوازی اور احترام کی خوبصورت علامت ہے۔
ایک خوبصورت دوپہر — خلوص، احترام اور سچائی کے نام…
#TanzilaMazhar #GTVNews #KarachiGymkhana #MediaIcons #RespectAndRecognition #PakistanExcellence























