کراچی کنگز کا شنیرا کیلئے’بھابھی شرٹ‘ کا تحفہ

پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے سابق کھلاڑی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کو ’بھابھی‘ شرٹ کا تحفہ دیا ہے۔

گزشتہ روز شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کراچی کنگز کی ٹی شرٹ کی تصویر شیئر کی۔ شنیرا اکرم کی جانب سے شیئر کی جانے والی ٹی شرٹ پر بھابھی لکھا ہوا ہے
کراچی کنگز کا پہلا میچ پشاور زلمی کے ساتھ ہوا تھا جس میں کراچی کنگز نے زلمی کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا اور اِس میچ میں کوئٹہ نے کراچی کو شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں