ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل سے آغاز کریگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیرِاہتمام کھیلے جانے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم اپنے سفر کا آغاز کل سے کرے گی۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان ویمنز ٹیم کل کینبرا میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کرے گی جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا
آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ‏ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز، انگلینڈ جنوبی افریقا اور تھائی لینڈ کے ساتھ گروپ بی میں شامل ہے ۔

پاکستان ویمن ٹیم 28 فروری کو انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں