
اسلام آباد کے ہوٹل میں مبینہ قتل اور خودکشی کا افسوسناک واقعہ
ماڈل ٹاؤن میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہوٹل پہنچے، تلخ کلامی پر فائرنگ سے لڑکی اور لڑکا جاں بحق، دو ساتھی فرار
QAMAR UL MUNAWAR
اسلام آباد کے ہوٹل میں مبینہ قتل اور خودکشی کا افسوسناک واقعہ
اسلام آبادکے تھانہ ہمک کی حدود ماڈل ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہوٹل کے کمرے میں مبینہ قتل اور خودکشی کا واقعہ رونما ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق، دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہوٹل میں آئے، کچھ دیر بعد آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس پر عمران اصغر نامی لڑکے نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، عمران نے پہلے عائزہ شہزاد نامی لڑکی کے سر پر گولی ماری اور بعد ازاں خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔
واقعہ کے بعد ساتھ آئے دیگر لڑکا اور لڑکی موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ چاروں نوجوان کسی فیکٹری میں کام کرتے تھے۔پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔























