پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان کے 7 شہداء کی نماز جنازہ ادا

پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان کے 7 شہداء کی نماز جنازہ ادا
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ اسماعیل خان پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے 7 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے شرکت کی، جب کہ اعلیٰ سول، فوجی اور پولیس حکام سمیت شہداء کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

شہداء کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ان کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

پولیس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔

==========================
صدر مملکت اور وزیراعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
نیوز ڈیسک
October 11, 2025
اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدرِ مملکت نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین کیا ہے اور اُن کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کو سراہا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بہادر اہلکاروں نے وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے عظیم مثال قائم کی۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک قوم اور سیکیورٹی فورسز متحد رہیں گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی اپنے بیان میں خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے سات پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء کی ہے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہی ہے ۔پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ۔ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

==================

کوئٹہ، 11 اکتوبر

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ کالج پر فتنہ الہندوستان خوارجی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا

پولیس نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں جہنم واصل کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بہادر پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے بڑے جانی نقصان سے دیگر ساتھیوں کو محفوظ بنایا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

قوم اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
=================