
مقابلہ- بلاول کے صوبہ سندھ اور مریم کے صوبہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے؟ ایک نظر
=================
حیدرآباد میں پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے کا جعلی اندراج، 5 ویکسینیٹر نوکری سے فارغ
حیدرآباد میں پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے کا جعلی اندراج کرنے اور سنگین لاپرواہی پر محکمہ صحت کے 5 ویکسی نیٹرز کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیو سے متاثرہ بچی کے انتقال پر کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ 18 اگست کو پریٹ آباد کی رہائشی 8 ماہ کی بچی کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔ بچی کو چار دن بعد اسپتال لایا گیا اور 25 اگست کو لیے گئے نمونے میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا جبکہ 28 اگست کو بچی کا انتقال ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 5000 ارکان پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا عملہ ہے۔ ضلع میں بڑھتے ہوئے پولیو وائرس کی تحقیقات کی گئیں تو 3، 3 ارکان پر مشتمل 70 ٹیموں کا کام غیرتسلی بخش رہا جس پر انہیں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 2024 میں 2 جبکہ رواں سال میں ضلع بھر میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔
گزشتہ مہم کے دوران 4 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے پلانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
===============

کراچی اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری
===============
کراچی میں بھتہ خوری سنجیدہ اور تشویشناک مسئلہ،وزیر داخلہ سندھ
11 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کاروباری طبقے کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کیا جائےگا،تاجروں کے تحفظ کیلئے ویب پورٹل قائم کیا جائےگا،بھتہ خوروں کیخلاف پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ، 4بھتہ خورمارے گئے ،متعدد گرفتار ہوئے، ،وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ شہر میں بھتہ خوری ایک سنجیدہ اور تشویشناک مسئلہ ہے۔ہماری اولین ترجیح ہے کہ کاروباری طبقے کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کیا جائے۔ہم نے بھتہ خوری کےواقعات کو سیریس لیول پر رکھا ہے۔کراچی پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بزنس کمیونٹی کو بھتہ کی دھمکیاں آئیں اس کو ہائپ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں لینڈ گریبنگ سمیت دیگر سیکیورٹی مسائل پر تفصیلی بات ہوئی۔ پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائیاں کی ہیں۔
قائدآباد : فائرنگ سے ایک شخص زخمی،اسلحہ سمیت ملزم گرفتار
11 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی( اسٹاف رپورٹر )قائدآباد میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود شیر پائو کالونی عثمانیہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ صابر ولد سلطان نامی شخص زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ایک ملزم حیدر زمان ولد محمد مسکین کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ آپسی دشمنی کے نتیجے میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ کے پی کے سے 3 ملزمان حیدر زمان ، قدیر اور سرفراز زخمی ہونے والے صابر کو قتل کرنے کے لیے آئے تھے گرفتارملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ زخمی صابر نے 15 سال قبل مبینہ طور پر ان کےوالد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اورانھوں نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے صابر پرفائرنگ کی ۔پولیس کے مطابق ملزم کے دو مزید ساتھی بھی اس کے ساتھ شامل تھے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول اور ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند
لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس کی بندش کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
دوسری جانب مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
مذہبی جماعت کا احتجاج، دوسرے روز بھی جڑواں شہروں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر
راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جبکہ ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے۔ کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تاحال سیل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی تھی۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق راستوں کی بندش کی وجہ سے اسکولوں میں چھٹی دی گئی تھی۔
علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل ایل بی کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
==============
صحت، نیوٹریشن پر یونیسیف کا کام کسی تعارف کا محتاج نہیں،عمران نذیر
11 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی صحت اور نیوٹریشن پر یونیسیف کا کام کسی تعارف کا محتاج نہیں،حکومت کے ریلیف آپریشن کی وجہ سے ان علاقوں میں کسی مرض کی وبا نہیں پھیلی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت و آبادی کے کمیٹی روم میں پاکستان میں یونیسیف کے نمائندوں کی ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں نجمہ ایوب، صباحت امبرین، ڈاکٹر خالد محمود اور اینتھینا مناس شامل تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بچوں میں غذائی قلت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے سدباب کے لئے مشترکہ کاوشوں سے اس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
=================
ملتان: آن لائن جابز، ٹریننگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا نیٹ ورک بے نقاب
ملتان: آن لائن جابز، ٹریننگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا نیٹ ورک بے نقاب
ملتان میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائی کے دوران آن لائن جابز اور ٹریننگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔
این سی سی آئی اے کی کارروائی کے دوران مرکزی ملزم سمیت 8 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، مشتبہ ڈیجیٹل ریکارڈ اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملتان بوسن روڈپر قائم نجی اسکول میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان جعلی ادارے کے نام سے آن لائن جابز اور ٹریننگ کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔
کارروائی کے دوران مرکزی ملزم سمیت آٹھ افراد گرفتار ہوئے، چھاپے کے دوران متعدد موبائل فونز، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور مالی ریکارڈ برآمد کیے گئے۔
واٹس ایپ اور ٹیلیگرام گروپس سے جعلسازی اور بلیک میلنگ کے شواہد بھی حاصل ہوئے، مختلف دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
========================
ذہنی بیماریوں کاموزوں علاج کروانے کیلئے آگاہی ضروری ، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی
11 اکتوبر ، 2025
لاہور(خبرنگار)وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کابھی خیال رکھناچاہیے،ذہنی بیماریوں کاموزوں علاج کروانے کیلئے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی اہم ملاقات، باہمی سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو۔ سعودی وفد نے پنجاب کے سرمایہ کاری ماحول پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی تعلیم سے متعلق اہم اجلاس میں 5 ہزار سے زائد خصوصی بچوں کے داخلوں کا ریکارڈ قائم، غریب بچوں کیلئے مفت آٹزم تھراپی و تعلیم، عالمی ماہرین کی خدمات، ہمت کارڈ پروگرام میں شمولیت، 48 نئی بسوں، یونیفارمز اور 13 رکنی بورڈ آف گورنرز کی منظوری دی گئی۔
6600 لٹر جعلی دودھ تلف، 5مقدمات درج،4ٹینکر ضبط، ملزم گرفتار
11 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راوی، کالاشاہ کاکو، فیض پور انٹرچینج، اڈا پلاٹ، اچھرہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے13 دودھ سپلائر ٹینکرز میں 25ہزار 100 لٹر دودھ کی چیکنگ کی جس میں سے6600 لٹر جعلی دودھ تلف، 5مقدمات درج، 1سٹور بند، 4ٹینکر ضبط، ملزم گرفتار کرلیا گیا. جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ اچھرہ میں معروف سٹور سے 6ہزار 720 پیکٹ ایکسپائر بسکٹ، 31 لٹر ایکسپائرفلیورڈ ملک اور 68 کلو دیگر اشیا تلف کردی، ایکسپائر اشیاء کی تاریخ تنسیخ تبدیل کرتے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کروا دیا گیا، سیفٹی ٹیموں کی جانب سے علی الصبح ناکہ بندیاں کر کے لاہور سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔























