
ایک لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل لے جانے والی 3لانچیں پکڑی گئیں
کسٹمز(custom) کے میرین انفورسمنٹ یونٹ نے کامیاب کارروائی کرکےایک لاکھ32ہزار 564 لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل لے جانے والی 3لانچیں پکڑ لیں۔
ترجمان ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت 33کروڑ روپے سےزائد ہے جبکہ پکڑی گئی تینوں لانچوں کی مالیت 4کروڑ 50لاکھ روپے ہے۔
محسن نقوی اورطلال چوہدری کا فیض آباد کا دورہ،جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
کارروائی ساحلی راستے سے اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات منتقل کرنے کی خفیہ اطلاع پر کی گئی ،پکڑی جانے والی لانچوں کوکراچی پورٹ پر پہنچا دیا گیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی میرین یونٹ کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔























