
محکمہ اطلاعات سندھ، میرپور خاص ہینڈ آؤٹ مورخہ 10 اکتوبر 2025
میرپور خاص (. ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ پولیو وائرس سے بچاؤ کےلیے ایک قومی فریضہ کے ساتھ سنجیدگی سے مل کر کام کیا جائے اس ضمن میں تمام مطلوبہ انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور مائکرو پلان پر نظر ثانی کی جائے. یہ ہدایت انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو کمشنر کمیٹی ہال میں 13 سے 17 اکتوبر 2025 تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی. ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم میں قریبی اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی نظر رکھی جائے اور باہر سے آنے والے بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں. ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ جن یونین کونسلز کی پولیو مہم کے دوران کارکردگی بہتر نہیں ہے ان کے تعلقہ فوکل پرسن کو پابند کیا جائے کے وہ پولیو ٹیموں کے کاموں کی سختی سے نگرانی کرےاس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندیپ کمار نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس مرتبہ تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے مائکرو پلان بنایا گیا ہے اور اس ضمن میں انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور بتایا کہ پولیو مہم کارکردگی کو بہتر بنانے اور پولیو سے بچاؤ کے قطروں کی اہمیت و افادیت کے متعلق ویکسنیٹرز اور تعلقہ فوکل پرسن کو تربیت بھی دی گئی ہے. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوہاب عباسی، ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر جمشید خانزادہ ، کمیونیکیشن آفیسر منیر ابڑو، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر غلام زینب، ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل حق چانڈیو ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اسکولز علی خان ناریجو، تعلقہ فوکل پرسن اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.























