اسوقت وسیع اللہ لاکھو اور صمد کاٹھیاواڑی ایران سے بھتہ خور گروہ کو آپریٹ کررہے ہیں تاہم انکی جلد گرفتاری کے لیئے ریڈوارنٹ نوٹس کے لیئے باقاعدہ مکتوب بھی ارسال کردیا گیا

کراچی

مور خہ 10اکتوبر 2025

کراچی10 اکتوبر : وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کراچی پولیس آفس میں اہم پریس کانفرنس کی جس میں بتایا کہ بھتہ خوری نا صرف ایک سنگین جرم بلکہ فی زمانہ ایک اہم مسئلہ بنکر سامنے آیا ہےکراچی چونکہ پاکستان کا معاشی حب ہے تو ایسے میں ہماری پہلی ترجیح تاجر برادری اور دیگر چھوٹے بڑے کاروبار سے وابستہ تاجروں کو پرامن ماحول فراہم کرنا اور انکے لیئے محفوظ اور آزاد کاروباری سرگرمیوں کو ہر سطح پر فروغ دینا ہے تاہم اگر شہر کے چند علاقوں میں اگر قبضہ مافیا کا ایشو ہے بھی تو اسے آباد اور اس سےوابستہ تاجر برادری کے باہم اشتراک سے حل کرنیکی کوششیں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بھتہ خوری کے معاملے کو کافی ہائپ بھی دی گئی تاہم سی آئی اے اور ضلعی پولیس نے بھتہ خوری جیسے جرم کا جڑ سے خاتمہ کرنیکا عزم کر رکھا ہے اور اس ضمن میں مؤثر اور مربوط کاروائیاں بھی کررہی ہے۔اسوقت وسیع اللہ لاکھو اور صمد کاٹھیاواڑی ایران سے بھتہ خور گروہ کو آپریٹ کررہے ہیں تاہم انکی جلد گرفتاری کے لیئے ریڈوارنٹ نوٹس کے لیئے باقاعدہ مکتوب بھی ارسال کردیا گیا اور اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ سے بھی درخواست کرونگا کہ بھتہ خوری جیسے سنگین جرم میں ملوث ان ملزمان کی گرفتاری میں ہماری مدد اور معاونت کریں کراچی کا شمار دنیا کے بڑے اور مرکزی شہروں میں کیا جاتا ہے جس میں مختلف قومیت اور شناخت رکھنے والے لوگ آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی شکایات کے اندراج کے لیئے ایک ویب پورٹل کی تشکیل کرنے جارہے ہیں جس کے تحت تاجر برادری اپنے مسائل مشکلات اور شکایات کے لیئے آن لائن سہولت سے استفادہ کرسکیں گے پورٹل پر ارسال کردہ اور درج کی گئیں شکایات پر فوری طور پر پولیس کی کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے ہر ممکن اذالہ اقدامات کیئے جائیں گے تاہم اس حوالے سے شہریوں کی مدد اور معاونت بھی ہمیں درکار ہوگی کیونکہ کمیونٹی کی مدد اور معاونت سے ہی جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔کراچی جیسے شہر میں میں بھتہ وصولی کا مسئلہ انتہائی سنجید اور توجہ طلب مسئلہ ہے اور سندھ حکومت ہمیشہ سے چاہتی ہے کہ کراچی میں بزنس کمیونٹی کو ایسا ماحول دیں کہ جس سے کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں علاوہ اذیں پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو کی ذیر صدارت بزنس کمیونٹی سے جو اجلاس ہوا تھا اور اس اجلاس میں جو احکامات دیئے گئے تھے انھیں بھی حکومت سندھ نے اپنی پہلی ترجیح بنا رکھا ہے تاجر برادری کو بھتے کی جو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں وہ سچائی پر مبنی ہیں جن پر ہماری سی آئی اے اور ضلعی پولیس نے فوری ایکشن بھی لیا ہے ان ایکشن کے دوران چار بھتہ خور جہنم واصل بھی ہوئے ہیں ان دھمکیوں کے پیچھے لاکھو گروپ اور صمد کاٹھیاواڑی کا ہاتھ تھا ہم کبھی کسی ایسے گروہ یا جرائم پیشہ عناصر کو ہر گز یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ بلاخوف اور کھلے عام بھتہ وصولی کی پرچیاں دیں۔کراچی جیسے شہر میں مختلف ذہنیت کے حامل لوگ آباد جو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں تاہم پولیس انکی بیخ کنی میں مسلسل مصروف عمل ہےاور رہیگی۔بزنس کمیونٹی کی جانب سے ویب پورٹل پر آن لائن جو بھی شکایت بھتہ پرچیوں پر مشتمل دھمکیوں سے متعلق موصول ہوگی ان پر فوری مقدمہ درج کیا جائیگا اور ایسے عناصر یا گروہ کے خلاف پولیس جملہ قانونی اقدامات کو یقینی بنائیگی کیونکہ تاجر برادری کا تحفظ اور انھیں آزاد کاروباری سرگرمیاں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری اور ترجیحات کا حصہ ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ اغواء برائے تاوان کی وارداتیں تقریبا ختم اور نہ ہونے کے برابر ہیں،کشمور گھوٹکی اور شکارپور کے کچہ ایریاز میں ڈاکوؤں کے خلاف انتہائی تیزی کیساتھ متحرک اور مصروف عمل ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ رواں سال 28 فیصد اسٹریٹ کرائم کے ایسے 28 فیصد واقعات ہوئے جن میں مزاحمت پر شہریوں کو قتل کیا گیا جبکہ زخمیوں کی شرح 27 فیصد رہی تاہم اب ایسے واقعات میں کمی آگئی ہے۔موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھیننےمیں بالترتیب 15 اور 8 فیصد تک کی کمی سامنے آئی ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر وزیر داخلہ سندھ نے جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی پر ایس ایس پی ایس آئی یو اور انکی ٹیم کو تعریفی اسناد پیش کیںپریس کانفرنس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،زونل ڈی آئی جیز کراچی سمیت ڈی آئی جیز،سی آئی اے، ایڈمن اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی موجود تھے۔

ہینڈآؤٹ نمبر1088۔۔۔ ایس ۔اے ۔جے

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 10اکتوبر 2025

درخواست برائے ٹکرز

· سیدناصرحسین شاہ/وزیر بلدیات/پی ٹی آئی وفد/ملاقات

· صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے پی ٹی آئی کے کراچی سے منتخب شدہ ٹائون چیئرمینز اور یوسی چیئرمینز کے وفد کی ملاقات

· اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ سید نجمی عالم بھی موجود تھے

· پی ٹی آئی کے منتخب عہدیداران کی سید ناصر حسین شاہ سے کراچی کے مسائل پر تفصیلی بات چیت

· ٹائون اور یو سی میں انفراسٹکچر، صحت، صفائی ستھرائی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا

· اینٹی کرپشن کی جانب سے بلاوجہ پریشان کیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی وفد

· ترقیاتی کاموں کے فنڈز مہیا نہیں کئے جاتے جس سے ترقیاتی کام تاخیر اور تعطل کا شکار ہیں۔پی ٹی آئی وفد

· تمام مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے۔سیدناصرحسین شاہ

· سندھ حکومت تمام منتخب نمائندوں کو مکمل سپورٹ کرے گی۔سیدناصرحسین شاہ

· پاکستان پیپلزپارٹی بلاتفریق خدمت پر عمل پیرا ہے۔سیدناصرحسین شاہ

· چیئرمین بلاوم بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات کے تحت عوامی فلاحی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے گا۔سیدناصرحسین شاہ

· کراچی شہر کو امن کا گہوارہ بنانا پاکستان پیپلزپارٹی کی کوشوں کا نتیجہ ہے۔سیدناصرحسین شاہ