امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون ماریہ کورینا کے نام

نوبل امن انعام 2025 کا اعلان کردیا گیا
امن کا نوبل انعام ماریہ کورینا کے نام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوشش کے باوجود ناکام رہے

امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام
رواں سال کے لیے امن کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا گیا۔

معزز ترین اعزاز نوبیل انعام برائے امن 2025 وینزویلا کی ماریا کورینا مچاڈو نے اپنے نام کر لیا۔

نوبیل کمیٹی کا کہنا ہے کہ امن نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا مچاڈو کے نام رہا۔

نوبیل انعام 2025 کے اعلانات کا آج سے آغاز، نگاہیں امن ایوارڈ پر

ماریا کورینا مچاڈو کو وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ کے لیے دیا گیا ہے۔

ماریا کورینا مچاڈو کو آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ و پُرامن منتقلی کی جدوجہد پر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کا نوبیل انعام اپنے نام کرنے میں ناکام رہے۔ امن کے نوبیل انعام کے لیے پاکستان سمیت مختلف ممالک نے امریکی صدر کو نامزد کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال نوبیل امن انعام کے لیے 300 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

نوبیل امن انعام کیلئے 300 نامزدگیاں، ٹرمپ کی شمولیت کا امکان

ناروے کے نوبیل انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 338 نامزدگیوں میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں، جو گزشتہ برس کی 286 نامزدگیوں کے مقابلے میں یہ ایک نمایاں اضافہ ہے۔

نوبیل قوانین کے مطابق امیدواروں کی شناخت 50 سال تک خفیہ رکھی جاتی ہے، تاہم انعامی کمیٹی اس شخص یا تنظیم کا نام ظاہر کرنے کے لیے آزاد ہے جو انہوں نے تجویز کیا ہے
#NobelPrize #NobelPrize2025 #MariaCorina #BreakingNews